تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے بھی خوبصورت منظر کو سراہا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جشن آزادی 14 اگست کی مناسبت سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ ڈاکٹر جعفر ملک کی زیر نگرانی ہسپتال کی عمارت کو خوبصورت لائٹس اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔ہسپتال کی خوبصورت برقی سجاوٹ نے جشن آزادی کی خوشیوں کو مزید دوبالا کردیا، جبکہ ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے بھی خوبصورت منظر کو سراہا۔اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر جعفر ملک نے کہا کہ 14 اگست ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے ۔ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی آزادی کی خوشیاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...