سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ چنیوٹ، ہسپتالوں،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ چنیوٹ، ہسپتالوں،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

مریضوں کی عیادت ، ادویات اور طبی خدمات کے بارے میں دریافت کیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب میڈم نادیہ ثاقب نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی تربیت، زیر تعمیر پاپولیشن ویلفیئر ہیلتھ آفس اور نئے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری ہیلتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات، ادویات اور طبی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال میں انتظامی امور کی ناقص صورتحال پر انہوں نے ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے تمام انتظامی و طبی معاملات فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں انہوں نے ایک نجی مارکی میں جاری کمیونٹی ہیلتھ ورکرز (CHI) کے ٹریننگ سیشن کا جائزہ لیا اور ہیلتھ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے ان کی کارکردگی اور مسائل دریافت کیے ۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر ناعمہ اشرف، دیگر ہیلتھ افسران، ایل ایچ ویز اور ہیلتھ ورکرز موجود تھے ۔سیکرٹری ہیلتھ نے زیر تعمیر پاپولیشن ویلفیئر ہیلتھ آفس کا بھی معائنہ کیا اور ایکسین بلڈنگ کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرکے عمارت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے نئے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...