ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

کمپلینٹ سیل کے افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ دینے حکم

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کمپلینٹ سیل کے افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے فیلڈ افسروں کو ہدایت کی کسی بھی مسئلے کے سلسلے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ دفاتر اور تھانوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...