خاتون کو چھریوں کے وار کرتے ہوئے لہولہان کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کرکے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کرتے ہوئے لہولہان کردیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سدرہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے درینہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ چھریوں کے وار کرکے لہولہان کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments