میٹرو منصوبہ:متبادل روٹس کی مرمت و بحالی شروع کرنیکا حکم

میٹرو منصوبہ:متبادل روٹس کی مرمت و بحالی  شروع کرنیکا حکم

کمشنر عمران حامد کی تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے میٹرو بس منصوبے کے تعمیراتی عمل کے دوران شہریوں کو آمدورفت کی معیاری اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے متبادل روٹس کو ہموار اور قابل رسائی بنانے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ہائی ویز کو ٹاسک تفویض کردیاکہ کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے میٹرو بس منصوبہ انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ متبادل روٹس کا دورہ کیا اور سوساں روڈ سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی تک، ویمن یونیورسٹی سے جڑانوالہ روڈ، ہمایوں پلی سے مچھلی فارم ستیانہ روڈ اور چک 208 روڈ سے کینال روڈ تک کے متبادل راستوں پر مرمت، بحالی اور پیچ ورک کے لیے کل 15اگست سے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے جڑانوالہ روڈ پر میٹرو بس ٹریک کے دونوں اطراف سڑک پر فوری پیچ ورک شروع کرانے ، روٹس سے عارضی تجاوزات کا صفایا کرنے اور گردوغبار کی روک تھام کے لیے مسلسل پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...