ٹو بہ: یومِ آزادی کی مرکزی تقریب، پرچم کشائی اور سلامی پیش
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 79ویں یومِ آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب ضلع کونسل میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے امجد علی جاوید، ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک اور ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ تھے۔
تقریب میں مختلف محکموں کے افسران، اہلکاروں، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صبح 8 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا جبکہ قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments