ای ایس سکول سسٹم میں یومِ آزادی اور سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد
پینسرہ (نمائندہ دنیا )ای ایس سکول سسٹم، چک نمبر 67 ج ب سدھار، پیراڈائز کالونی میں یومِ آزادی کے سلسلے میں ‘‘انڈپینڈنس ڈے اینڈ سائنس ایگزیبیشن’’ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں طلبہ نے مختلف سائنسی اور ثقافتی ماڈلز پیش کیے ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے تقاریر اور اظہارِ خیال کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔بعد ازاں طلبہ نے اپنے تیار کردہ سائنسی نمونے اور ثقافتی ماڈلز مہمانوں کے سامنے پیش کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments