تحریک خدمت انسانی جنرل ہسپتال میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تحریک خدمت انسانی جنرل ہسپتال میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد ، ہسپتال کی عمارت پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
تحریک خدمت انسانی جنرل ہسپتال میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں رائے اسد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، مرزا محمد احمد ،خواجہ عبدالودود ، ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن آفتاب اکبر چوہدری ودیگر عہدیداران نے جشن آزاد ی کے موقع پر کیک کاٹاجبکہ ہسپتال کی عمارت پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments