یومِ آزادی تقریبات، پرچم کشائی،طلبا ، اساتذہ کی شرکت

یومِ آزادی تقریبات، پرچم کشائی،طلبا ، اساتذہ کی شرکت

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف مولانا الیاس چنیوٹی نے پر چم لہرایا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ہاکی اسٹیڈیم سیٹلائٹ ٹاؤن میں مرکزی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی، ٹکٹ ہولڈر سید محمد رضا بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، ضلعی افسر، منتخب نمائندگان، تاجران، میڈیا نمائندگان، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور دیگر مہمانوں نے قومی پرچم لہرایا جبکہ پولیس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔بعد ازاں چناب کالج چنیوٹ میں بھی یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، کالج پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...