سمندری میں یومِ آزادی پر مختلف تقریبات کا انعقاد
قیامِ پاکستان کے مقاصد، آزادی کی اہمیت،ملکی ترقی کے حوالے سے اظہارِ خیال
سمندری (نمائندہ دنیا )سمندری میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ شہر بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ قومی پرچموں، ملی نغموں اور وطن سے محبت کے جذبے نے فضا کو گرما دیا۔تحصیل انتظامیہ کے زیرِ اہتمام مرکزی پرچم کشائی کی تقریب کالج گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر المجاہد ویلفیئر آرگنائزیشن، الفضیلیت فاؤنڈیشن اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔تقریب میں رکنِ قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر، رکنِ صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خان، رکنِ صوبائی اسمبلی چودھری عارف محمود گل اور اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں قیامِ پاکستان کے مقاصد، آزادی کی اہمیت اور ملکی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments