پنجاب کالج میں جشن آزادی تقریب، پرچم کشائی و شجرکاری
طلبہ میں حب الوطنی اور قومی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنا ضروری :پروفیسر ساجد الرحمن
پینسرہ (نمائندہ دنیا) جشن آزادی کے موقع پر پنجاب کالج پینسرہ کیمپس میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنسپل پروفیسر ساجد الرحمن، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور موٹروے پولیس کے افسر نذیر احمد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا۔ پرنسپل پنجاب کالج پینسرہ کیمپس پروفیسر ساجد الرحمن نے موٹروے پولیس افسر نذیر احمد کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کالج کے احاطے میں یادگاری پودے بھی لگائے ۔ شجرکاری مہم کا مقصد یوم آزادی کی خوشیوں کو ماحول دوست پیغام سے جوڑنا اور نوجوان نسل میں درختوں کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments