بائی پاس چوک کا یادگاری مقام تشہیر کی زد میں آگیا
اللہ کے نام سے مزین خوبصورت چوک کی دلکشی متاثر، تشہیر ختم کرنیکامطالبہ
پینسرہ(نمائندہ دنیا)بائی پاس چوک پر قائم یادگاری مقام، جہاں خوبصورت انداز میں لفظ اللہ نمایاں کیا گیا ہے ، سیاسی وسماجی جماعتوں کی تشہیری سرگرمیوں کی زد میں آ گیا۔ مختلف سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کے بینرز و تشہیری پوسٹرز نے چوک کی اصل خوبصورتی اور وقار کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم چوک پر قائم اس خوبصورت یادگاری مقام کو سیاسی تشہیر کی بجائے اس کی اصل حالت میں برقرار رکھا جائے ۔ یادگاری چوک اور اسکے اطراف سے سیاسی بینرز اور پوسٹرز ہٹا کر خوبصورتی بحال کی جائے ۔ اللہ کے نام سے منسوب اس یادگاری مقام کو بھی سیاست کی نظر کرنا افسوسناک ہے ، متعلقہ ادارے فوری نوٹس لے کر سیاسی تشہیر کا خاتمہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments