جھنگ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانیکی ہدایت

 جھنگ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانیکی ہدایت

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ، مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سابق رکن صوبائی اسمبلی خالد غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، اراکین صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی اور عابدہ بشیر، سابق اراکین صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، محمد یعقوب شیخ، محمد اسلم بھروانہ، امیر عباس سیال اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

جبکہ متعلقہ افسروں نے منصوبوں کی تکمیل، فنڈز کے استعمال اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمیٹی اراکین نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔شرکاء نے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ناقص تعمیراتی کام اور غیر معیاری میٹریل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے سیوریج بحالی منصوبے ، نکاسی آب کے مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کی صورتحال اور منشیات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...