مدرسے سے لاپتہ ہونیوالے 2بچے مل گئے ، والدین کے حوالے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقے میں مدرسے سے گھر واپسی کے دوران لاپتہ ہونے والے دو بچوں فدا حسین اور حاکم کو پولیس نے تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ انسپکٹر عبدالغفار نے فنی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کو فوری تلاش کیا۔ بچوں کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments