2موٹرسائیکلوں میں تصادم نوجوان چل بسا ،2افراد زخمی

2موٹرسائیکلوں میں تصادم   نوجوان چل بسا ،2افراد زخمی

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی ) تیزرفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 27 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

 تفصیل کے مطابق باغ و بہار روڈ اڈا 4 میل کے قریب دو موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں باغ و بہار کا رہائشی 27 سالہ محمد حنیف موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ چک 197ون ایل کی رہائشی 40 سالہ منوں مائی اور 40سالہ محمد نواز شدید زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...