شہباز بابرکا فوج کے شہید جوان بلال کے لواحقین سے اظہارتعزیت
سمندری(نمائندہ دنیا)دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہونیوالے پاک فوج کے شہید جوان بلال کے لواحقین سے تعزیت کیلئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فیصل آباد و ممبر قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابرانکے آبائی چک نمبر220 گ ب پہنچے۔
اہلِخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہباز بابر نے شہیدکی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا کہ شہداقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں، اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments