گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا کیمیکل ،سامان جل گیا

گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا کیمیکل ،سامان جل گیا

جھنگ روڈ پر چوہلہ پل کے قریب شریف چوک میں آگ سپارکنگ سے لگی

فیصل آباد،پینسرہ(سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا)گودام میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا کیمیکل اور قیمتی سامان جل گیا۔ جھنگ روڈ پر چوہلہ پل کے قریب شریف چوک میں واقع گودام میں بجلی کی تار میں سپارکنگ سے کپڑے کی پرنٹنگ میں استعمال ہونے والے کیمیکل کو آگ لگ گئی۔ جس سے لاکھوں مالیت کا سامان ، کیمیکل اور دیگر قیمتی اشیا جل کر تباہ ہوگئیں تاہم ریسکیو ٹیموں نے اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ کر آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...