گورنمنٹ گرلز کالج اور اسلامیہ کالج میں یوم دفاع تقریبات

گورنمنٹ گرلز کالج اور اسلامیہ کالج میں یوم دفاع تقریبات

شہدا کی قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ :عائشہ رضوان ،ڈاکٹر نوید عاطف کاخطاب

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج خواتین اور گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج چنیوٹ میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تقاریب کا انعقاد ۔مہمانان ِخصوصی ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان ، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چنیوٹ، پرنسپلز، لیکچرارز، طلبہ اور معززین نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 6ستمبر 1965کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

طلبہ نے ملی نغمے ، تقاریر کرکے وطن عزیز سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا جبکہ مقررین نے 65ء کی جنگ میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا۔ عائشہ رضوان نے خطاب میں کہا 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر دن ہے ۔ 1965ء میں پاک فوج اور قوم نے اتحاد، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ شہدا کی قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں اپنے ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...