ماموں کانجن میں فٹبال سٹیڈیم تعمیر الیکٹرک بس کاآغاز ہوگا:شہزاد سندھو
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین محکمہ ٹرانسپورٹ شہزاد نذیر سندھو نے کاہلوں برادران کی دعوت پر ماموں کانجن ریلوے گراؤنڈ میں عائشہ عامر میموریل اینڈ طفیل عرشی فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور خطاب میں کہا ماموں کانجن میں جلد فٹبال سٹیڈیم تعمیر کرانے کا وعدہ کرتا ہوں۔
رضوان کاہلوں اور عثمان کاہلوں کے مطالبہ پر کہا ماموں کانجن کے عوام کوجلد الیکٹرک بس سروس کاتحفہ بھی دینگے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں ،ٹورنامنٹ کے سپانسرڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ اورمعززین علاقہ سے تعارف کروایا گیا ۔ڈاکٹر مراتب کاہلوں،چوہدری رمضان کمبوہ،چوہدری خالد ، شاہد واہلہ،کاشف واہلہ، رائے طلحہ مقصود و دیگر موجودتھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments