گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شیخ کالونی میں شہری کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔
محمد عمر نامی شہری نے درخواست میں موّقف اپنایا کہ وہ گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر گیا کچھ دیر بعد باہر آنے پر دیکھا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوچکے تھے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments