جڑانوالہ:نئے اسسٹنٹ کمشنر کا چارج ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ

جڑانوالہ:نئے اسسٹنٹ کمشنر کا چارج ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ

سائلین شکایت سیل، رجسٹرار شعبہ اور ریکارڈ روم کا دورہ ، دفتری امور دیکھے

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ریونیو برانچ، ڈومیسائل برانچ، سائلین شکایت سیل، رجسٹرار شعبہ اور ریکارڈ روم کا دورہ کرکے دفتری امور اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ سرکاری امور میں تاخیر، سستی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام دفتری معاملات مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے علی الصبح شہر کے مختلف شہری و دیہی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ میں صفائی کی صورتحال کا خود جائزہ لینے کے ساتھ شہریوں سے بھی عوامی مسائل اور صفائی کے حوالے سے رائے معلوم کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پروجیکٹ مینیجر اے آر سی حذیفہ جلیل نے اسسٹنٹ کمشنر کو صفائی کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور عملے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ تحصیل مینیجر ایس پی اے محمد زبیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...