منشیات سمگلروں کا نیٹ ورک ختم کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں بنا دیں: ڈاکٹرنوید عاطف
چناب نگر(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹرنوید عاطف نے کہا ہے کہ منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث ہے ،منشیات فروشوں کیخلاف ضلع بھر میں بھرپور مہم جاری ہے۔
منشیات سمگلرز کا نیٹ ورک ختم کرنے کیلئے ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔تمام تھانہ جات میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔منشیات کے خاتمہ میں شہری اپنا کردار اداکرتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments