چنیوٹ میں انٹر کلب ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ

چنیوٹ میں انٹر کلب ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ

مختلف کلبوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں کی بھرپور شرکت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایم سی ہال چنیوٹ میں انٹر کلب چنیوٹ ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کلبوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔چیمپئن شپ کے دوران تائیکوانڈو کے مختلف مقابلے منعقد ہوئے ، جن میں کھلاڑیوں نے بہترین تکنیک، مہارت، جذبے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن چنیوٹ امین مغل تھے۔

بچوں اور بچیوں کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چنیوٹ مہر محمد شاہد منظور، سینئر صحافی اکرم ساگر چوہدری، پروفیسر شہزادہ، کفایت عاربی، پروفیسر عدیل شہزادہ، سید کاشف زیدی سمیت دیگر معزز شخصیات نے بطور مہمان شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...