چنیوٹ میں منشیات فروش گرفتار 1650 گرام ہیروئن برآمد
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1650 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر رضوان علی اور اے ایس آئی عمر حیات نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments