ماموں کانجن:دکان سے لاکھوں کے فون اور رقم چوری پر تاجروں کا احتجاج

ماموں کانجن:دکان سے لاکھوں کے  فون اور رقم چوری پر تاجروں کا احتجاج

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)ماموں کانجن بنگلہ چوک میں موبائل شاپ پر لاکھوں روپے کے موبائل فون اور چوری کے خلاف موبائل فون ایسوسی ایشن و دیگر دوکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

گزشتہ شب بنگلہ چوک ماموں کانجن میں تھانہ کی دیوار سے ملحقہ احمر موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے کے متعدد موبائل فونز اور نقدی چوری کرلی جبکہ جائے واردات تھانہ کی دیوار سے ملحق ہونے اور بروقت اطلاع کے کئی گھنٹے تک پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی، تاجروں نے ملزموں کو گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...