پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ اور احتجاج کوعوام مسترد کردیں گے ،بیرسٹرعمراحمد منے خان

 پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مجوزہ  لانگ مارچ اور احتجاج کوعوام مسترد  کردیں گے ،بیرسٹرعمراحمد منے خان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ اور احتجاج کوعوام مسترد کردیں گے جبکہ ان کے اپنے ارکان بھی متحد نہیں۔

 عدالتی فیصلے کے بعد اگر خیبر پختونخوا سے چنددرجن جتھے جلاؤ گھیراؤ کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے توقانون متحرک ہوگا-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ اگر دارالحکومت کی سکیورٹی یا امن و امان کو خطرے میں ڈالا گیا تو حکومت قانون کے مطابق سخت ایکشن لے گی-انہوں نے کہا کہ ایک سزا یافتہ قیدی کی رہائی اور احتجاج کے ذریعے حکومت گرانے کی خواہش ایک خواب ہو سکتا ہے اگر پی ٹی آئی کو کوئی سیاسی شکایت ہے تو وہ سڑکوں پر گھیراؤ جلائو کرنے کی بجائے پارلیمنٹ یا عدالتوں سے رجوع کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...