چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کے مسائل سنے

چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کے مسائل سنے

مسائل کے حل میں کوئی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:عائشہ رضوان

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات براہ راست سنیں۔ شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور درخواستیں پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...