12 لٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار
گوجرہ (نمائندہ دنیا) پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ 419 کے اہلکار موچی والا روڈ پر گشت کر رہے تھے کہ چک نمبر 422 ج ب لنک روڈ پر ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر روک کر تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 12 لیٹر دیسی شراب کا کین برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ندیم عباس سکنہ چک نمبر 421 ج ب کے نام سے ہوئی، جسے شراب سمیت تھانہ صدر گوجرہ کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments