جھنگ میں کریمنل گینگز کیخلاف کارروائی تیز کرنیکی ہدایت
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرصدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور افسران کو مختلف اہداف سونپے گئے ۔ڈی پی او نے منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور بالخصوص کریمنل گینگز کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو مؤثر حکمت عملی کے ساتھ جرائم کے خلاف بہتر نتائج حاصل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ کرپشن، غفلت یا اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایمرجنسی 15 کی کالز پر بروقت ردعمل یقینی بنایا جائے ۔، تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں رہنے اور بہتر کارکردگی کے لیے افسران کو اپنی کارکردگی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور شہریوں کے تحفظ کو اپنا نصب العین بنانا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments