3خواتین اورایک کمسن لڑکے کومبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا
اعجازکی اہلیہ ،مبشر کی بیٹی،نعیم کے بیٹے کو ہوس کانشانہ بنایاگیا،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) مختلف مقامات پر 3خواتین اورایک کمسن لڑکے کومبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں اعجاز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ادھر مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج اندراج کرواتے ہوئے ادینہ ابرار نامی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھی کہ اس دوران ملزم ریاض اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اس کے اپارٹمنٹ میں داخل ہو گیا اور اسے قابو کرکے زبردستی مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ دوسری طرف تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مبشر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی 17 سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نعیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے کام عمر بیٹے عمیر کو قابو کر لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments