سنوکر، کیرم اور پب جی گیم کے نام پر مبینہ جوئے کے اڈے
سنوکر، کیرم اور پب جی گیم کے نام پر مبینہ جوئے کے اڈےمتعدد خاندان متاثر ہوچکے ،شہریوں کی بھاری رقوم بھی ضائع ہورہی ہیں
چناب نگر (نامہ نگار )شہر اور نواحی علاقوں میں سنوکر کلب، کیرم بورڈ اور پب جی گیم کے نام پر مبینہ طور پر جوئے کے اڈے قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جہاں نوجوان نسل تیزی سے جوئے کی لت میں مبتلا ہونے لگی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر اور گردونواح میں مختلف اقسام کے مبینہ جوئے کے اڈے قائم ہیں، جہاں سنوکر، کیرم بورڈ، پب جی، کرکٹ، ڈالر، بٹ کوائن، سونا اور چاندی سمیت مختلف معاملات پر سٹے بازی جاری ہے ۔
شہریوں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں گیمز اور کرکٹ پر مبینہ طور پر جوا کھیلا جاتا ہے ، جس کے باعث متعدد خاندان متاثر ہوچکے ہیں جبکہ شہریوں کی بھاری رقوم بھی مبینہ طور پر جوئے میں ضائع ہورہی ہیں۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور گردونواح میں قائم مبینہ جوئے کے اڈوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔اور غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو جوئے کی لعنت سے محفوظ رکھا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments