یونیورسٹی آف کمالیہ اور جی سی یو میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
یونیورسٹی آف کمالیہ اور جی سی یو میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب اوروی سی جی سی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے دستخط کئے
کمالیہ (نمائندہ دنیا) یونیورسٹی آف کمالیہ اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور صنعت و جامعہ روابط کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ یادداشت پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب اور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے دستخط کیے ۔مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں جامعات مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں، اساتذہ و طلبہ کے تبادلے ، انٹرپرینیورشپ پروگرامز، انکوبیشن، اسٹارٹ اپ سپورٹ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور سیمینارز و تربیتی پروگرامز کے انعقاد میں تعاون کریں گی۔ اس کے علاوہ مشترکہ فنڈنگ پروپوزلز کی تیاری، تحقیقی سہولیات اور مہارت کے باہمی اشتراک کو بھی فروغ دیا جائے گا۔دونوں جامعات کے طلبہ کو اپنی مصنوعات، اختراعات اور کاروباری آئیڈیاز ایک دوسرے کے کیمپسز میں نمائش کے لیے پیش کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ، جبکہ انٹرپرینیورشپ فیسٹیولز اور اسٹارٹ اپ ڈیمونسٹریشنز کے ذریعے طلبہ کے صنعت سے روابط اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments