پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹس کے حصول میں شہریوں کو مشکلات

پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹس کے حصول میں شہریوں کو مشکلات

پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹس کے حصول میں شہریوں کو مشکلات سائلین، خصوصاً خواتین، متعدد بار دفاتر کے چکر لگانے کے بعد مایوس لوٹنے پر مجبور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹس کے اندراج اور حصول کے لیے شہریوں کو مبینہ طور پر غیر ضروری مشکلات اور تاخیر کا سامنا ہے ، جس کے باعث ضلع کے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین، خصوصاً خواتین، متعدد بار دفاتر کے چکر لگانے کے بعد مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کے مطابق پیدائش اور وفات کا اندراج بنیادی سرکاری سروس ہے ، تاہم متعلقہ دفاتر میں بعض اوقات طریقہ کار، مطلوبہ دستاویزات اور متعلقہ افسر کے بارے میں واضح رہنمائی نہ ملنے کے باعث ایک ہی کام کے لیے متعدد مرتبہ دفتر آنا پڑتا ہے ۔

دور دراز دیہی علاقوں سے آنے والے شہریوں کے لیے یہ صورتحال مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہے ۔ بعض خواتین اپنے بچوں کی پیدائش کے اندراج یا خاندان کے کسی فرد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ضلعی مرکز پہنچتی ہیں، تاہم مبینہ طور پر کارروائی مکمل نہ ہونے یا کسی اعتراض کے باعث انہیں دوبارہ آنے کا کہا جاتا ہے ، جس سے آنے جانے کے اخراجات، وقت کے ضیاع اور دیگر مشکلات کے باعث سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط موجود ہونے کے باوجود اگر سائلین کو بار بار دفاتر کے چکر لگانا پڑیں تو اس صورتحال کا ضلعی سطح پر جائزہ لیا جانا چاہیے ۔ دفاتر میں واضح معلوماتی بورڈز، مطلوبہ دستاویزات کی فہرست، متعلقہ اہلکار کی دستیابی اور شکایات کے فوری ازالے کا نظام ہونا چاہیے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری پریشانی سے بچایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...