رشوت کے الزام پر ایف ڈی اے انفورسمنٹ انسپکٹر معطل

رشوت کے الزام پر ایف ڈی اے انفورسمنٹ انسپکٹر معطل

رشوت کے الزام پر ایف ڈی اے انفورسمنٹ انسپکٹر معطل انسپکٹر ثناء اللہ کو ایک شہری سے 10 ہزاررشوت وصول کرتے پکڑا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کے حکم پر محکمانہ نظم و ضبط اور احتساب کے عمل کے تحت انفورسمنٹ انسپکٹر ایف ڈی اے ثناء اللہ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔جاری دفتری حکمنامے کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد ریجن میں درج ایف آئی آر نمبر 49/2026 کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انسپکٹر ثناء اللہ کو ایک شہری سے مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق مذکورہ معاملے پر پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی شروع کرنے کی تجویز ہے ، جبکہ تحقیقات اور مزید کارروائی کے پیش نظر مجاز اتھارٹی نے انسپکٹر کی معطلی ضروری قرار دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے انسپکٹر ثناء اللہ کو فوری طور پر 90 روز کے لیے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ معطلی کو قصور ثابت ہونے کا حتمی فیصلہ تصور نہیں کیا جائے گا اور معاملے میں مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...