چنیوٹ چیمبر آف کامرس کے انتخابات ، دانش نعیم فخری صدر منتخب
ملک شہباز اختر سینئر نائب صدر ،چودھری شہباز یامین نائب صدر بن گئے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026-28 کا عمل مکمل ہوگیا اور الیکشن کمیشن نے نومنتخب عہدیداران کا اعلان کردیا۔ دانش نعیم فخری صدر، ملک شہباز اختر سینئر نائب صدر چودھری شہباز یامین نائب صدر منتخب ہوگئے ،حافظ عمار جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ممبران میں یوسف عثمان الٰہی، معظم علی، محمد ندیم، فاروق احمد، عظیم فخری، عبدالحمید، محمد طاہر ایوب، عبدالحمید تبسم، سرور علی ،شہزاد سلیم، سید حسن علی شاہ اور سمیرا یاسمین شامل ہیں۔ حاجی محمد رضوان، عامر صدیقی اور الطاف حسین ملک نے نومنتخب عہدیداران کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رضوان سونی آرائیں، واجد شاہ، عزیز الرحمن، ملک مہتاب، حافظ تیمور، ڈاکٹر خالد حسین، ڈاکٹر خالد یاسین، راجہ ریاض ،شاہد وقار سلارہ، شکیل انجم، ڈاکٹر طاہر رشید سیال اور شاہد منظور جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن تاجران سمیت دیگر شخصیات نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments