تحصیل آفس ٹوبہ کا ٹرانسفارمر خراب، سرکاری امور ٹھپ

تحصیل آفس ٹوبہ کا ٹرانسفارمر خراب، سرکاری امور ٹھپ

دور دراز علاقوں سے مسائل کے حل کے لیے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل آفس کا ٹرانسفارمر گزشتہ کئی روز سے خراب ہونے کے باعث دفتر میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے ، جس کے نتیجے میں تمام دفاتر میں معمول کا سرکاری کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ دور دراز علاقوں سے اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے سائلین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تحصیلدار دفتر کے مختلف کمروں کو تالے لگے ہوئے ہیں اور متعلقہ عملہ و افسران بھی دفتری امور انجام دینے سے قاصر ہیں۔ صورتحال کے باعث رجسٹری، انتقال، سرکاری ریکارڈ کے حصول اور دیگر اہم عوامی امور التوا کا شکار ہو رہے ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز علاقوں سے ضروری کاموں کے لیے تحصیلدار دفتر پہنچتے ہیں، تاہم بجلی اور دفتری سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث انہیں بغیر کام کروائے واپس لوٹنا پڑتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق بار بار دفتر کے چکر لگانے سے وقت اور اخراجات ضائع ہونے کے ساتھ انہیں ذہنی و جسمانی اذیت کا بھی سامنا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے بجائے ضرورت کے مطابق نیا ٹرانسفارمر فوری نصب کرکے دفتر کو مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ رجسٹری، انتقال، ریکارڈ اور دیگر عوامی امور بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...