انسداد سموگ کارروائیاں جاری، 53 صنعتی یونٹس کا معائنہ،2 بند
ایک لاکھ روپے جرمانہ، 14 بھٹوں کی چیکنگ، 37 ٹرالیوں میں سے 10 کے چالان
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فیصل آباد کی انسداد سموگ کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹیموں نے مجموعی طور پر 53 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیا اور ان میں 42 میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر سنگین خلاف ورزیوں پر 2 یونٹس کو بند، 9 یونٹس میں ایس او پیز مکمل کرائے گئے جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ اور متعدد کو اصلاحی نوٹسز دیئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں اینٹوں کے 14 بھٹہ جات کی چیکنگ کے دوران 6 پر خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح 10 سروس اسٹیشنز کا معائنہ اور 29 فوڈ پوائنٹس پر سیکشن ہڈز نصب نہ ہونے پر آخری وارننگ جاری کی گئی۔ علاوہ ازیں زیرتعمیر ڈویلپمنٹ سائٹس کا دورہ بھی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ریت اور مٹی لیکر جانے والی 37 ٹرالیوں میں سے 10 کے چالان کردیئے ۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد سموگ اقدامات پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments