پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ستمبر کی کارکردگی رپورٹ

پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ستمبر کی کارکردگی رپورٹ

3 پستول اور 224.5 لٹر شراب برآمد ، 19 اشتہاری13 عدالتی مفرور گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی جانب سے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 520 مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 3 پستول اور 224.5 لٹر شراب برآمد ہوئی، جبکہ 19 اشتہاری اور 13 عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے ۔پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ٹیموں نے ای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 19 اشتہاری اور 13 عدالتی مفروروں کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا۔ مختلف دفعات کے تحت 520 مقدمات درج کرکے 520 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ کے 3 پستول، گولیاں اور کارتوس برآمد کیے گئے ، جبکہ امتناع منشیات کے تحت 16 مقدمات درج کرکے 224.5 لٹر شراب برآمد کی گئی۔دوران چیکنگ 2460 مشکوک و مسروقہ موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ پٹرولنگ پولیس نے ہائی ویز پر فوری رسپانس دیتے ہوئے 18 حادثات میں 31 افراد کو مدد فراہم کی، جبکہ 5 افراد کو فوری طبی امداد دی گئی۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...