چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی نئی کابینہ کا اعلان
محمد ندیم صدر، شیخ خرم سینئر نائب صدر اور میاں منیر احمد نائب صدر منتخب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سالانہ جنرل ہاؤس اجلاس اور الیکشن 2026-28 میں نومنتخب عہدیداران کا اعلان چیف الیکشن کمشنر محمد آصف نے کیا۔ اس موقع پر ممبران الیکشن کمیشن محمد طارق محمود اور محمد رضوان طاہر بھی موجود تھے ۔اعلان کے مطابق میاں محمد ندیم صدر، شیخ خرم اشتیاق سینئر نائب صدر اور میاں منیر احمد نائب صدر منتخب ہوئے ، جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں میاں ظفر اقبال، ملک محمد اشرف، عبد الحمید ڈار، حامد علی، حافظ محمد عرفان، انیس الرحمن، محمد ریاض جاوید، عاطف محمود اور محمد زونیر خالد شامل ہیں۔
خواتین ایگزیکٹو سیٹ پر عاصمہ منیر اور اسمہ شہزادی منتخب ہوئیں۔اجلاس میں سابق صدر چوہدری شفیق انجم نے اپنی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیٹرن ان چیف میاں ظفر اقبال نے کہا کہ چیمبر کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا جبکہ ممبران کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہوگا۔ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔اجلاس میں ممبران نے بھرپور شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کرکے مبارکباد دی۔ اجلاس میں چیمبر کے بانی، سینئر و سابق عہدیداران اور ممبران نے بھی شرکت کی، جبکہ اختتام پر دعا خیر کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments