ٹھیکریوالا: 3 منشیات فروش گرفتار،ساڑھے 4 کلو چرس برآمد

ٹھیکریوالا: 3 منشیات فروش گرفتار،ساڑھے 4 کلو چرس برآمد

پولیس نے رمضان، محمد علی اور ذوالقرنین کیخلاف مقدمات درج کر لئے

 ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ٹھیکریوالا پولیس کا کریک ڈاؤن، 3 منشیات فروشوں سے ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کیمطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر افضال احمد کھرل کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضوان تنویر،ملک عمران اے ایس آئی ،سب انسپکٹر جلیل الحسن نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔پولیس ٹیموں نے چک 72 ج۔ب گلالی کے رہائشی رمضان کے قبضہ سے 1650 گرام چرس،چک 71 ج۔ب سرلی موٹروے پل کے قریب محمد علی کے قبضہ سے 1450 گرام چرس جبکہ چک 41 ج۔ب میں ذوالقرنین کے قبضہ سے 1650 گرام چرس برآمد کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او افضال احمد کھرل کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات اور جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...