ستمبر میں ریسکیو 1122 کو 13 ہزار 441 ایمرجنسی کالز موصول

ستمبر میں ریسکیو 1122 کو 13 ہزار 441 ایمرجنسی کالز موصول

13 ہزار 399 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا، 7 ہزار 643 کو طبی امداد دی گئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ماہِ ستمبر میں کنٹرول روم کو 13441 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 2560روڈ ایکسیڈنٹ ، 9216 میڈیکل، 132 آگ لگنے ، 257 کرائم، 15 ڈوبنے ، 3 عمارت گرنے اور 977 دیگر متفرق ریسکیو آپریشنز پر بروقت رسپانس کیاگیا، اس کے علاوہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے 165 میتوں کو گھروں میں منتقل کیاگیا۔ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ 114 کالز پر پرندوں اور مختلف جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ مختلف ایمرجنسی کے دوران 13399 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 7643 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، 5286 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مختلف ایمرجنسیز کے دوران مجموعی طور پر 470 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...