فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں، 3 ڈیری یونٹس سیل، مقدمات

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں، 3 ڈیری یونٹس سیل، مقدمات

ملاوٹ میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد ڈویژن امتیاز حسین نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔ اس دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز امتیاز حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر کی سربراہی میں مختلف ڈیری یونٹس، ٹریڈرز اور ہول سیلرز کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران ملاوٹ و جعلسازی میں ملوث 3 ڈیری یونٹس بند جبکہ ذمہ داران کے خلاف 3 مقدمات درج کروائے گئے ۔ ملاوٹ میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا جبکہ ملاوٹی ڈیری کریم تلف کردی گئی۔ چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ایکسپائرڈ و ناقص اشیائے خورونوش کی موجودگی پر 1 لاکھ 42 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

کارروائی کے دوران ڈھائی من سے زائد ناقص کیچپ، ساس، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے خورونوش جبکہ 32 لیٹر ایکسپائرڈ و ناقص آئل بھی تلف کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز امتیاز حسین نے کہا کہ ملاوٹ و جعلسازی کرنے اور عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملاوٹ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...