مدینہ پر حوثیوں کے حملے کیخلاف جڑانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ

مدینہ پر حوثیوں کے حملے کیخلاف جڑانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ

حرمین شریفین کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے :حاجی حبیب اللہ و دیگر

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )حوثیوں کے مدینہ منورہ پر ڈرون حملے کے خلاف مرکزی جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ کا احتجاج،مرکز القدوس اہلحدیث غلہ منڈی جڑانوالہ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج میں حاجی حبیب اﷲعطار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل ،ملک عبدالحفیظ ناظم ،مولانا عبدالعزیز راشد خطیب مرکز القدوس اہلحدیث،قاری عبدالواحد سعید امیر سٹی،میاں وقاص خالد سرپرست مرکزیہ سٹی،عتیق الرحمن عطار ناظم مالیات مرکزیہ سٹی ،ملک عبدالوحید طارق نائب ناظم مرکزیہ تحصیل ،میاں بلال خالد،عثمان گجر کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کے دل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی محبت سے سرشار ہیں ، حرمین شریفین کی عزت، حرمت اور سلامتی ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کا اہم حصہ ہے ،حرمین شریفین کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں،حوثیوں کی جانب سے ہونیوالے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور حرمت کے معاملے میں پاکستانی عوام کے جذبات ہمیشہ کی طرح واضح اور دوٹوک ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...