انجمن گوجراں تحصیل سطح کا قیام
پینسرہ(نمائندہ دنیا)انجمن مرکزیہ گوجراں فیصل آباد نے تحصیل تنظیم قائم کرکے سماجی شخصیات عمیر طارق گوجر آف 65 ج ب کو تحصیل صدر اور نواز گوجر آف 78 ج ب جودی کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا۔
اس موقع پر ضلعی انجمن مرکزیہ گوجراں فیصل آباد کے سرپرست ڈاکٹر یاسین گوجر، صدر موید اسلم گوجر، جنرل سیکرٹری خالق گوجر، نائب صدر زاہد گوجر اور نائب صدر بشیر گوجر و دیگر عہدیدار موجود تھے۔مرکزی صدر انجمن مرکزیہ گوجراں جاوید اختر گوجر، سینئر نائب صدر نعیم حیدر گورسی اور فنانس سیکرٹری عبدالغفور گوجر کی مشاورت سے نامزدگیوں کو شرکا نے خوش آئند قرار دیا۔ تقریب میں کاشف بھولا گوجر اور شکور گوجر سیکرٹری سبزی منڈی سدھار نے خصوصی شرکت کی اور برادری کی خدمت کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عمیر طارق اور نواز گوجر نے کہا وہ برادری کے مسائل حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments