حنیف عباسی کاریلوے سٹیشن کا دورہ ناقص بینچز پر برہم، نئے لگانے کاحکم
لاہور(آئی این پی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے لاہور ریلوے سٹیشن کا اچانک دورہ کر کے پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کی توسیع کے کام کا معائنہ کیا اور پلیٹ فارم نمبر 4 پر غیر معیاری بینچز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ناقص بینچز فوری ہٹا کر نئے معیاری بینچز نصب کرنے کے احکامات جاری کئے۔
حنیف عباسی نے کہا مسافر وں کوسہولیات کی براہِ راست نگرانی کیلئے ڈی ایس آفس کو لاہور سٹیشن پر منتقل کیا جائے۔ وزیر ریلوے نے دورے پر فیملی اور ایگزیکٹو لاؤنجز میں ایئر کنڈیشننگ و دیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments