ون ویلنگ، ریسنگ کیخلاف مزید سخت کارروائی، ٹیمیں تعینات

 ون ویلنگ، ریسنگ کیخلاف مزید سخت کارروائی، ٹیمیں تعینات

ٹریفک پولیس کو اہم شاہراہوں پرریسنگ پرکارروائی، مقدمات درج کرانیکی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کاون ویلنگ، تیز رفتاری، ریسنگ اور ہلڑبازی کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ ، سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے حکم پر شہر کی متعدد اہم شاہراہوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات جبکہ سی بی ڈی مین بلیوارڈ کو ہیوی بائیکرز کیلئے نوگو ایریا قرار دیدیا گیا ۔ سی ٹی او کے مطابق ویک اینڈ اور مڈنائٹ اوقات میں ہیوی بائیکرز کی ٹولیوں کی صورت میں ریسنگ اورہلڑبازی کی شکایات پرڈیفنس مین بلیوارڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اورسی بی ڈی بلیوارڈ پرخصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔سی ٹی او نے ڈویژنل و سرکل افسروں کو اپنی نگرانی میں کارروائی کرنے جبکہ شہر بھر میں نائٹ شفٹ ڈیوٹی والوں کو بھی تیز رفتاری اور ون ویلنگ پرکارروائیاں مزید مؤثر بنانے کاحکم دیاہے ۔سی ٹی اونے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لینے کی ہدایت کرتے کہا کہ ون ویلرز اور ریسنگ کرنیوالوں کی نشاندہی کر کے مقدمات درج کرائے جائینگے ۔سی ٹی او نے والدین سے اپیل کی کہ وہ نئی نسل پر خصوصی نظر رکھیں، تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...