وفاقی وزیرعطا تارڑ نے صحافی و کالم نگار سجاد میر کی گھرجاکر عیادت کی

وفاقی وزیرعطا تارڑ نے صحافی و کالم  نگار سجاد میر کی گھرجاکر عیادت کی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ معروف صحافی و کالم نگار سجاد میر کی رہائش گاہ پر گئے ،انکی عیادت اورجلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر سینئرصحافی مجیب الرحمن شامی ،سلمان غنی اور فرخ شہباز بھی موجود تھے ۔ عطا تارڑ نے سجاد میر کو دعائوں کے ساتھ گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ آج ملکی سلامتی اور اتحاد و یکجہتی کیلئے ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت ہے ۔ نظریاتی کمٹمنٹ کے حامل صحافی ہمارا قومی سرمایہ ہیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم اپنی افواج کے پیچھے ہے ، انشاللہ پاک سر زمین کو جلد دہشتگردی سے پاک کر کے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...