جامعہ نعیمیہ کا طلبہ کو اسلامی بینکنگ کورسز کرانیکا اعلان

جامعہ نعیمیہ کا طلبہ کو اسلامی بینکنگ کورسز کرانیکا اعلان

طلبہ کو اسلامی بینکاری کے شرعی پہلوؤں سے روشناس کرایا جائیگا:ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ نعیمیہ نے طلبہ کیلئے اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔دینی طلبہ کو اسلامی مالیاتی نظام کی عملی تربیت دی جائیگی۔اسلامی بینکاری میں شریعہ کمپلائنس اور جدید مالیاتی معاملات کی تربیت دی جائے گی۔ دینی طلبہ کو اسلامی بینکاری کے عملی اور شرعی پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔ان خیالات کااظہارجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔

ڈاکٹر راغب نعیمی نے مزید کہا اسلامی بینکاری تیزی سے ترقی کرتی صنعت کیلئے ماہرین کی ضرورت بڑھ رہی ہے ۔ اسی کے پیش نظر دینی طلبہ کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے ۔طلبہ کو موجودہ بینکاری نظام میں پیش آنیوالے شرعی مسائل اور انکے عملی حل سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔طلبہ کوماہرینِ شریعہ و اسلامی بینکاری اور متعلقہ شعبوں کے تجربہ کار اساتذہ کے ذریعے تربیت دی جائیگی تاکہ وہ مستقبل میں اسلامی بینکاری اور مالیاتی اداروں میں بطورشریعہ ایڈوائزر، ریسرچ سکالر، ٹرینر خدمات انجام دے سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...