گوشت مہنگافروخت، گھی،آئل کی قیمتیں جاری نہ ہوئیں
دکانداروں کے من مانے نرخ، مجسٹریٹس اور پیرا فورس کارروائی میں ناکام
ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیر محل (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی جاری کردہ پرائس لسٹ پرعمل کروانے میں ناکام ، قصاب بڑا گوشت 1300جبکہ چھوٹا 2500ر روپے کا 900گرام فروخت کرنے لگے ۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری لسٹ میں گھی کوکنگ آئل کی قیمتیں جاری ہی نہیں کی گئی۔ دالیں اور سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں دکانداروں کے فروخت کردہ ریٹ سے دوگنا کم ہیں جبکہ سوروپے قیمت کی چیز 210میں دی جارہی ہے۔
مجسٹریٹس چھوٹے چھوٹے ریڑھی چھابڑی فروش کیخلاف کاروائی کررہے ہیں جبکہ پیرا فورس نے ابھی تک مہنگائی کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔ تھوک فروش اور قصاب سرعام چھوٹے بڑے گوشت کا حکومتی ریٹ کا بورڈ لگاکر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئی صارف قصابوں کو مجوزہ ریٹ پر گوشت دینے کاکہتاہے کہ تو بدتمیزی کرتے ہوئے گوشت دینے سے انکارکرکے گاہک کو بے عزت کرتے ہیں۔ شہریوں نے گرانفروشی پر سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments