انعام الرحمن ملک نے آر پی او کا چارج سنبھال لیا

انعام الرحمن ملک نے آر پی او کا چارج سنبھال لیا

دفترمیں عملے سے تعارفی ملاقات،عوام کے تحفظ، انصاف فراہمی کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈی آئی جی پولیس انعام الرحمن ملک نے آر پی او فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائنز آمد پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سی پی او فیصل آباد تنویر حسین،ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ٹائون ایس پیز اور دیگر پولیس افسربھی اس موقع پر موجو د تھے ۔آرپی او نے یاد گار شہدا پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کی درجات بلندی کے کیلئے دعا کی اور کہاشہداکی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بعد ازاں آر پی او آفس آمد پر ایس ایس پی آر آئی بی ایم اکمل، ایس پی لیگل ایم اشرف، اے ڈی آئی جی ایم حبیب،پی آر او ڈاکٹر رضوان بھٹی اور برانچ انچارجز نے انکا استقبال کیا۔

آر پی او نے اس موقع پر عملے سے تعارفی ملاقات پرہدایات جاری کرتے کہا کرپشن میں ملوث اور کوتاہی برتنے والے پولیس افسر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے ۔محکمانہ نظم وضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پولیس افسر بھی دوران ِسفر ہیلمٹ اورسیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے ۔ 15 کالز پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالا دستی اور فوری انصاف فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شہدا، غازیوں اور دوران سروس وفات پانے والے پولیس افسروں، اہلکاروں کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...